روسی سرپرستی میں شام اور ترکی کے مابین سلامتی اجلاس

ادلب میں ترکی کے نگہبان ٹاور کو دیکھا جا سکتا ہے
ادلب میں ترکی کے نگہبان ٹاور کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

روسی سرپرستی میں شام اور ترکی کے مابین سلامتی اجلاس

ادلب میں ترکی کے نگہبان ٹاور کو دیکھا جا سکتا ہے
ادلب میں ترکی کے نگہبان ٹاور کو دیکھا جا سکتا ہے
        روسی اور دیگر سرکاری شامی میڈیا نے دمشق میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماسکو نے شام، ترکی اور روس کے اعلی عہدے دار فوجی ذمہ داروں پر مشتمل تین رکنی گفت وشنید کو ترتیب دیا ہے۔
         روس کی حکومت "آر ٹی" چینل نے اطلاع دی ہے کہ شامی فریق کی نمائندگی کرنے والے قومی سلامتی بیورو کے سربراہ میجر جنرل علی مملوک نے ترک انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ہاکان فیدان سے شام کے تمام علاقوں سے فوری اور مکمل طور پر انخلاء کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے دہشت گردوں اور بھاری ہتھیاروں کو خطے سے باہر نکال کر حلب حماۃ اور لاذقیہ حلب کی سڑکوں  کو کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 19 جمادی الاول 1441 ہجرى - 14 جنوری 2020ء شماره نمبر [15022]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]