دمشق سویڈا کے پہلی معاشی بغاوت کی وجہ سے حیرت میں

سویڈا احتجاج کے بارے میں شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) کے ذریعہ شائع کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
سویڈا احتجاج کے بارے میں شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) کے ذریعہ شائع کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

         شام کے اندر درزي قوم کی اکثریت والے شہر سوویڈا میں ملک کے معاشی بحران کی وجہ سے معاشی بغاوت کی شکل میں ہونے والے مظاہرہ نے حکومت کو کل حیرت میں ڈال دیا ہے اور شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے اطلاع دی ہے کہ سوویڈا شہر کے وسط میں واقع ایک چوک میں کچھ لوگ جمع ہوئے اور ملک میں معاشی صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرہ لگانا شروع کر دیا کہ ہم زندہ رہنا چاہتے ہیں، زندہ رہنا چاہتے ہیں۔
        شام کے پونڈ میں کل ایک نئی کمی ریکارڈ کی گئی ہے کیونکہ دمشق اور حلب میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 1070 لیرہ اور ادلب میں 1080 ریکارڈ کی گئی ہے اور احتجاجی ریلی میں شریک امجد الشوفی نے کہا ہے کہ اب زندگی کی صورتحال قابل برداشت نہیں ہے اور ملازمین کو دی جانے والی تنخواہ اب 10 دن کے خرچ کے برابر نہیں ہیں، ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہم اپنے کنبے کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟(۔۔۔)
جمعرات  21 جمادی الاول 1441 ہجرى - 16 جنوری 2020ء شماره نمبر [15024]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]