ڈالر کے مسئلہ کی وجہ سے شامیوں کی جیبیں اور ان کے گھر خالی

گذشتہ روز ملک کے شمال میں حلب کے دیہی علاقوں میں بے گھر شامی باشندوں کو دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز ملک کے شمال میں حلب کے دیہی علاقوں میں بے گھر شامی باشندوں کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

         امریکی ڈالر کے مقابلہ میں لیرا کی قیمت میں کمی آنے کی وجہ سے حالیہ دنوں میں شامی شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ڈالر کے مسئلہ کی وجہ سے شہریوں کی جیبیں پیسوں سے اور گھر ضروری کھانے پینے کی چیزوں سے خالی ہو گئے ہیں۔
         شامی حکومت کی امید تھی کہ 2020 کے آغاز میں جنگ کے خاتمے کا آغاز ہوگا، تعمیر نو ہوگی، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور معاشی بحالی ہوگی لیکن اس کے برخلاف ڈالر کے مقابلہ میں لیرا کی قیمت میں کمی آنے کی وجہ سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار مختلف معاشی شعبوں کی حالت روز بروز بگڑتی ہی جارہی ہے اور اس میں غیر معمولی کمی بھی آئی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 23 جمادی الاول 1441 ہجرى - 18 جنوری 2020ء شماره نمبر [15026]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]