لندن کے ذریعہ حزب اللہ کا گھیراؤ اور اس کی نگاہ میں حزب اللہ دہشت گرد

لندن کے ذریعہ حزب اللہ کا گھیراؤ اور اس کی نگاہ میں حزب اللہ دہشت گرد

ہفتہ, 18 January, 2020 - 15:30
مظاہرین کو گزشتہ روز بیروت کے دو حصوں کو ملانے والے رنگ پل کو بند کرتے ہوئۓےدیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
          گذشتہ روز برطانیہ نے لبنانی تنظیم کو اس کے سیاسی اور فوجی ونگ کے ساتھ ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلہ کے ذریعہ حزب اللہ کا محاصرہ کیا ہے اور گذشتہ مارچ کے ماہ میں حکومت نے اسے دہشت گرد تنظیم سمجھنے کے بعد اس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس نے اس سے قبل صرف فوجی ونگ کو نشانہ بنایا تھا۔
         اس نئے فیصلہ کی بنیاد پر حزب اللہ کے کسی بھی مالی یا معاشی اداروں یا ان کے کسی بھی شخص کے ساتھ معاملہ کرنا منع ہے  اور اسی طرح اس سے وابستہ کسی فریق کی مالی اعانت یا خدمت میں حصہ لینا بھی ممنوع ہے اور برطانوی خزانے نے اپنے فیصلہ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس لبنانی جماعت نے اعلانیہ اور نجی طور پر اپنے فوجی اور سیاسی ونگوں کے مابین تفریق کی تردید کی ہے اور یہ فیصلہ اس وقت آيا جب لبنان میں حکومت کی تشکیل کا بحران بہت پیچیدہ ہے اور عوامی تحریک بھی جاری ہے اور مختلف علاقوں میں راستے بھی بند کئے جا رہے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 23 جمادی الاول 1441 ہجرى - 18 جنوری 2020ء شماره نمبر [15026]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا