بیروت کے درمیانی علاقہ میں جھڑپیں https://urdu.aawsat.com/home/article/2090066/%D8%A8%DB%8C%D8%B1%D9%88%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%DA%BE%DA%91%D9%BE%DB%8C%DA%BA
سیکیورٹی اور مظاہرین کے مابین غیر معمولی تشدد کے نتیجے میں 165 سے زائد افراد زخمی
کل بیروت میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو پانی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بیروت: نذیر رضا
TT
TT
بیروت کے درمیانی علاقہ میں جھڑپیں
کل بیروت میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو پانی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل شام بیروت کا درمیانی علاقہ مظاہرین اور ان سیکیورٹی فورسز کے مابین تصادم کا ایک میدان بن گیا جو انہیں وہاں سے پارلیمنٹ اسٹریٹ کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی تھیں اور دونوں فریقوں کے درمیان اس جگہ کے قریب معاملہ سخت ہو گیا جہاں سیکیورٹی فورسز کو پتھراؤ اور پٹاخوں کا سامنا کرنا پڑا اور یاد رہے کہ اکتوبر کے ماہ میں شروع ہونے والے مظاہرہ کا کہ سب سے زیادہ سخت منظر تھا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ شہر بیروت کے درمیانی علاقہ کے چوکوں پر کروفر کا مشاہدہ کیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی فورسز آنسو گیس کے ذریعہ ان مظاہرین کی طرف پیش قدمی کر رہی تھیں جو صیفی اور کتائب گھر کی طرف پیچھے ہٹ رہے تھے لیکن اس سے قبل انہوں نے محمد امین مسجد کے قریب محاذ آرائی کے وقت پتھروں اور پٹاخوں کے ذریعہ اپنا بھڑاس نکالا۔(۔۔۔) اتوار24جمادی الاول 1441 ہجرى - 19 جنوری 2020ء شماره نمبر [15027]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)