صومال کے وزیر خارجہ: سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا حامی ہے

انہوں نے الشرق الاوسط کو یقین دلایا کہ بحر احمر کے بلاک کو مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے

صومال کے وزیر خارجہ: سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا حامی ہے
TT

صومال کے وزیر خارجہ: سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا حامی ہے

صومال کے وزیر خارجہ: سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا حامی ہے
          صومال میں امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر احمد عیسی عوض نے کہا ہے کہ حال ہی میں ریاض کے اندر بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے ساحل پر قائم ہونے والی عرب اور افریقی ریاستوں کی کونسل کو دہشت گردی، قزاقی، غیر قانونی امیگریشن، اسلحہ کی اسمگلنگ اور سمندری آلودگی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
         عوض نے "الشرق الاوسط" کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اب ہم نے دستاویز کے دستخطی مرحلہ کو ختم کر دیا ہے اور اس کونسل کو ایک سیاسی، سلامتی اور معاشی بلاک بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
        عوض نے نشاندہی کی ہے کہ اس نئے بلاک کے لئے ریاض کا انتخاب اس لئے ہوا ہے کیونکہ سعودی عرب اس سلسلہ میں ایک اہم ملک ہے اور انہوں نے عرب اور اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے عظیم کردار کی تعریف کی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ سعودی عرب 60 سال قبل سے لیکر آب تک کی جدید تاریخ میں صومالیہ کا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 24 جمادی الاول 1441 ہجرى - 19 جنوری 2020ء شماره نمبر [15027]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]