ہیری اور میگان اپنے شاہی القاب سے آزاد

ہیری اور میگان اپنے شاہی القاب سے آزاد

اتوار, 19 January, 2020 - 14:30
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگان کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
         آخر کار شہزادہ ہیری اور ان کے والد اور دادی ملکہ الیزابتھ کے مابین ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں اور بکنگھام پیلس نے کل اعلان کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگان اپنے شاہی لقب "دوق اور دوقہ ساسیکس" سے محروم ہوجائیں گے اور ان کو ملنے والی مالی رعایتیں بھی بند کردی جائیں گی۔
         بی بی سی ٹی وی کے مطابق شاہی محل کے ایک بیان میں آیا ہے کہ ملکہ اس فیصلہ سے خوش ہیں جو کئی ماہ کی بات چیت کے بعد لیا گیا ہے اور یہ فیصلہ میں میرے پوتے اور اس کے اہل خانہ کے لئے اجتماعی اور تعمیری فیصلہ اور ایک معاون طریقۂ کار ثابت ہوا ہے اور ہیری، میگان اور آرچی میرے خاندان میں پسندیدہ افراد رہیں گے اور پچھلے دو سال کے دوران ان کے طرز عمل کی وجہ سے مستقل نگرانی سے جو تکلیف انہیں اٹھانی پڑی ہے مجھے اس کا اعتراف ہے اور میں ان کی آزادانہ زندگی گزارنے کی خواہش کی تائید کرتی ہوں اور ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی طرف سے کی جانے والے ان کے مخلصانہ کاموں کے سلسلہ میں میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میگان اس کنبہ کی ایک رکن بن گئی ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 24 جمادی الاول 1441 ہجرى - 19 جنوری 2020ء شماره نمبر [15027]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا