عراق: بغداد اور بصرہ کے درمیان ایک طویل خونی دن

صالح کے ذریعہ وزیر اعظم کے لئے تین امیدواروں کے ناموں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال

گذشتہ روز بصرہ میں پولیس کے ساتھ ہونے والے تصادم کے دوران ایک مظاہرین کو جلتا ہوا ٹائر کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گذشتہ روز بصرہ میں پولیس کے ساتھ ہونے والے تصادم کے دوران ایک مظاہرین کو جلتا ہوا ٹائر کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

عراق: بغداد اور بصرہ کے درمیان ایک طویل خونی دن

گذشتہ روز بصرہ میں پولیس کے ساتھ ہونے والے تصادم کے دوران ایک مظاہرین کو جلتا ہوا ٹائر کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گذشتہ روز بصرہ میں پولیس کے ساتھ ہونے والے تصادم کے دوران ایک مظاہرین کو جلتا ہوا ٹائر کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
         عراق میں تحریک گروپوں نے احتجاجی تحریک کو تیز کرنے کے لئے کل اپنی دھمکی کو نافذ کر دیا ہے اور مظاہرین بغداد اور ملک کے درمیانی اور جنوبی صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کر وفر کی لڑائی میں داخل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے دونوں میں سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
       جبکہ بغداد آپریشن کمانڈ نے اعلان کیا کہ 14 اہلکار پتھروں سے زخمی ہوئے ہیں اور احتجاجی گروپوں کا کہنا ہے کہ محمد القاسم شاہراہ اور ایئر فورس یارڈ کے قریب کم از کم 60 مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور فرانسیسی پریس ایجنسی نے طبی ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ دار الحکومت میں تین مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے دو زندہ گولی سے اور ایک گیس بم سے ہلاک ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
منگل 26 جمادی الاول 1441 ہجرى - 21 جنوری 2020ء شماره نمبر [15029]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]