"الشرق الاوسط" کے ساتھ ڈاووس کے سربراہ کی گفتگو: ہم مہینوں کے اندر ریاض میں ملاقات کے منتظر ہیں

"الشرق الاوسط" کے ساتھ ڈاووس کے سربراہ کی گفتگو: ہم مہینوں کے اندر ریاض میں ملاقات کے منتظر ہیں
TT

"الشرق الاوسط" کے ساتھ ڈاووس کے سربراہ کی گفتگو: ہم مہینوں کے اندر ریاض میں ملاقات کے منتظر ہیں

"الشرق الاوسط" کے ساتھ ڈاووس کے سربراہ کی گفتگو: ہم مہینوں کے اندر ریاض میں ملاقات کے منتظر ہیں
        "ڈاووس" فورم کے موقع پر عالمی اقتصادی فورم کے صدر برگہ برینڈا نے اگلے سال اپریل میں مشرق وسطی کے خطے میں پہلی بار سعودی عرب کے اندر خصوصی فورم کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ وہ خطے کے مواقع، چیلنجوں اور ان کی معیشتوں کو فروغ دینے کے لئے چوتھے صنعتی ٹکنالوجی کی ترقی اور ان کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنے کے سلسلہ میں اس پروگرام کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
        ناروے کے سابق وزیر خارجہ برنڈا نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اس خطے کے موجودہ تضادات کی طرف اشارہ کیا ہے اور انہوں نے ایسی دو مختلف حقیقت کی طرف بھی اشارہ کیا ہے  جن میں سے ایک جنگ اور تنازعات کی حقیقت ہے جیسا کہ ہم عراق، شام اور یمن میں دیکھ رہے ہیں اور دوسرا کاروبار، ترقی اور اصلاحات سے مالا مال ہے اور برینڈا نے نوٹ کیا ہے کہ اگر مثال کے طور پر ہم سعودی خواتین کی حقیقت پر نگاہ ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ چند ہی سالوں میں ان کے اندر بڑی تبدیلی ہوچکی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 27 جمادی الاول 1441 ہجرى - 22 جنوری 2020ء شماره نمبر [15030]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]