امریکہ کے ذریعہ روس کو عراقی کردستان سے دور رکھا گیا ہے

گذشتہ روز حلب کے دیہی علاقوں میں واقع شہر اورم الصغرا سے شہریوں کو بے گھر ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز حلب کے دیہی علاقوں میں واقع شہر اورم الصغرا سے شہریوں کو بے گھر ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

        امریکی فوج نے روسی پولیس دستوں کو شمال مشرقی شام میں کردستان سے لگے عراقی سرحد کے قریب جانے سے روک دیا ہے۔
       حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے کل بتایا ہے کہ عاموڈا اور حسکہ شہر کو جوڑنے والے حطین موڑ کے قریب بور سعید گاؤں کے داخلی راستے پر امریکی افواج نے اپنا ٹھکانہ بنا لیا ہے اور اس کا مقصد روسی گشتوں کو روکنا ہے۔
       رصدگاہ نے مزید کہا ہے کہ روسی گشتی عین دیوار گاؤں میں داخل ہوئی ہے اور شام کے ڈیموکریٹک فورسز کی ایک گاڑی کے ساتھ سیمالکا کراسنگ تک جانے والی سڑک پر چل پڑی ہے اور پھر امریکی بکتر بند گاڑیاں جل آغا کے قصبے کے داخلی راستے پر رک گئی ہیں تاکہ روس کے فوج کو عراقی سرحد کے ساتھ لگے سیمالکا کراسنگ تک جانے سے روکا جا سکے۔(۔۔۔)
جمعرات 28 جمادی الاول 1441 ہجرى - 23 جنوری 2020ء شماره نمبر [15031]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]