لیبیا میں نگراں بھیجنے کے لئے اقوام متحدہ کی مشاورتیں

لیبیا میں نگراں بھیجنے کے لئے اقوام متحدہ کی مشاورتیں
TT

لیبیا میں نگراں بھیجنے کے لئے اقوام متحدہ کی مشاورتیں

لیبیا میں نگراں بھیجنے کے لئے اقوام متحدہ کی مشاورتیں
        سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبروں نے برلن کانفرنس کے موقع پر ہونے والے معاہدہ اور اس سلامتی کونسل کے موقف کے مطابق غیر مسلح نگراں کو لیبیا میں مطلوبہ جنگ بندی کی نگرانی کے لئے بھیجنے کے بارے میں مشاورت کی ہے جس نے متضاد جماعتوں کو اس مشترکہ فوجی کمیٹی میں تعمیری انداز میں حصہ لینے کے سلسلہ میں آمادہ کیا تھا جس کی تشکیل حال ہی میں فائر بندی کے معاہدہ پر جلد سے جلد دستخط کرنے کے لئے دی گئی تھی۔
      مغربی سفارت کاروں نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ بند کمروں میں جاری مشاورت یمنی جماعتوں کے مابین حدیدہ (یو این ایم اے ایچ) معاہدہ کے نفاذ کی حمایت کے لئے اقوام متحدہ کے طرز پر ایک گروپ کے قیام پر توجہ مرکوز کی گئی ہےاور ان میں سے ایک نے مشورہ دیا ہے کہ "اے این ایس ایم ایل" کو سلامتی کونسل سے ایک نیا مینڈیٹ درکار ہے تاکہ وہ اپنی سرگرمیاں بڑھا سکے اور اس پر دستخط ہونے کے بعد جنگ بندی کی نگرانی کر سکے۔(۔۔۔)
جمعرات 28 جمادی الاول 1441 ہجرى - 23 جنوری 2020ء شماره نمبر [15031]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]