"ڈاووس2020" بین الاقوامی اضطراب اور امریکی امید

ڈاووس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو دیکھا جا سکتا ہے (فورم سائٹ)
ڈاووس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو دیکھا جا سکتا ہے (فورم سائٹ)
TT

"ڈاووس2020" بین الاقوامی اضطراب اور امریکی امید

ڈاووس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو دیکھا جا سکتا ہے (فورم سائٹ)
ڈاووس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو دیکھا جا سکتا ہے (فورم سائٹ)
         اس سال ڈاووس میں اس ورلڈ اکنامک فورم میں بین الاقوامی صورتحال کی دو مسابقتی داستانیں سامنے آئیں جس کے کام کل اختتام پذیر ہوئے ہیں اور ان میں سے پہلا ایک مثبت امید پر مبنی نظریہ ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورم کے رہنماؤں کے سامنے اپنی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کے پس منظر میں پیش کیا ہے اور جہاں تک دوسرے کی بات ہے تو اس میں انسانیت کے مستقبل کے بارے میں سخت انتباہات اور مایوس کن توقعات ہیں اور فوری اصلاحی پالیسیاں بھی موجود نہیں ہیں اور یہ توقعات اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کی زبانی سامنے آئی ہیں جنھوں نے اختتامی سیشن میں میں دنیا کی حالت کو ہنگامہ خیز قرار دیا ہے۔
       عام طور پر ڈاووس کے پلیٹ فارم پر تبدیلی اور اصلاح کی فوری ضرورت کا احساس غالب رہا ہے اور اسی طرح بڑے تاجروں نے بھی اپنی آمدنی کو برقرار رکھنے کے لئے اصلاحی سرمایہ داری کی ضرورت  کا احساس کیا ہے اور اس بات کا بھی حساس کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو تیز رفتار اقدام کرنے کی طرف آمادہ کیا جائے، بین الاقوامی تجارتی محاذ آرائیوں کے دعووں سے معاشی ماہرین پریشان ہوں اور کثیر الجہتی تعاون کم ہو جائے۔(۔۔۔)
ہفتہ 30 جمادی الاول 1441 ہجرى - 25 جنوری 2020ء شماره نمبر [15033]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]