چی: وبا پھیل رہی ہے اور چین خطرے میں ہے

ووہان کے آئی سی یو میں ایک ڈاکٹر کو نئے کورونا وائرس کے مریض کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
ووہان کے آئی سی یو میں ایک ڈاکٹر کو نئے کورونا وائرس کے مریض کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

        چینی صدر شی جنپنگ نے متنبہ کیا ہے کہ چین کو ایک خطرناک صورتحال" کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس بیماری سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو مستحکم کرنے کے باوجود نمونیا کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور 41 افراد اس کے شکار ہو چکے ہیں۔
       چین کی سرکاری خبر رساں نئی ایجنسی کے مطابق چی نے کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی دفتر کی دائمی کمیٹی کے اجلاس کے دوران پرزور انداز میں کہا کہ ابھرتے ہوئے "کورونا" وائرس کے خلاف چین جنگ جیت سکتا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ایک پھیلنے والی خطرناک وبا کی صورتحال کے پیش نظر مرکزی قیادت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔(۔۔۔)
اتوار 01 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 26 جنوری 2020ء شماره نمبر: [15034]

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]