بغداد میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے والے میزائل

بغداد میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے والے میزائل

پیر, 27 January, 2020 - 12:00
امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہروں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
         گذشتہ روز بغداد میں امریکی سفارت خانے کو ان میزائلوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے جن کی تعداد اور جائے وقوع کے بارے میں اطلاعات مختلف ہیں جبکہ زیادہ تر طلباء پر مشتمل مظاہرین کی بڑي تعداد عراقی دار الحکومت اور جنوب کے باقی شہروں کی سڑکوں اور اس کے میدانوں میں نکلی ہے اور ان سب کا مقصد احتجاجی تحریک کی حمایت ہے۔
       بغداد میں ایک امریکی سفارتی ذمہ دار نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان گولوں یا راکٹوں نے ہمارے کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے۔
       کل شام تک اس نقصانات کے بارے میں سرکاری حکام کی طرف سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لیکن سابق عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ اس بمباری میں سفارت خانہ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ جل کر تباہ ہو گیا ہے اور انہوں نے میلیشیاؤں کی طرف سے کی جانے والی اس کاروائی کو خطرناک بتایا ہے اور اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 02 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 27 جنوری 2020ء شماره نمبر [15035]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا