ایران کی قریبی جماعتوں کا امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملہ سے انکار

گزشتہ روز بغداد میں جھڑپوں کے دوران ایک لڑکی اور ایک دیگر شخص کو پیٹتے ہوئے عراقی سیکیورٹی فورسز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
گزشتہ روز بغداد میں جھڑپوں کے دوران ایک لڑکی اور ایک دیگر شخص کو پیٹتے ہوئے عراقی سیکیورٹی فورسز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

        بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل کے ذریعہ ہونے والے حملوں کے بعد پہلی بار ایسی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے کہ ہادی العامری کی سربراہی میں "بدر"، قیس الخزعلی کی سربراہی میں "اہل الحق جماعتوں" اور ایران کے قریب سمجھی جانے والی افواج جن میں سرفہرست حزب اللہ بریگیڈ ہے ان سے اس حملہ کی مذمت کی ہیں۔
       العامری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تخریب کاری پر مبنی کارروائیوں کا مقصد تنازعات پیدا کرنا، خودمختاری کے منصوبے اور غیر ملکی افواج کی روانگی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے  اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سفارتی وفود کی تحفظ کے لئے سخت محنت کریں اور ان میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں اور جہاں تک "اہل الحق جماعت" تحریک کے رہنما جواد الطلیباوی کی بات ہے تو انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس حملہ کے پیچھے ان کی مزاحمتی جماعت کا ہاتھ ہے۔(۔۔۔)
منگل 03 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 28 جنوری 2020ء شماره نمبر [15036]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]