افغانستان میں امریکی فوجی جہاز کی تباہی

گذشتہ روز غزنی میں امریکی جہاز کے حادثہ کی جگہ کی طرف جارہے افغان فوجی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
گذشتہ روز غزنی میں امریکی جہاز کے حادثہ کی جگہ کی طرف جارہے افغان فوجی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

         امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ وسطی افغانستان میں طالبان تحریک کے علاقے میں امریکی فوجی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے لیکن اس نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اسے دشمن کی فائرنگ سے گرایا گیا ہے۔
       فرانس پریس ایجنسی کے مطابق افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی لیجیٹ نے بتایا ہے کہ امریکی بمبارڈیئر جہاز افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور یہ جہاز ڈرون کی اعانت اور قیمتی معلومات فراہم کرنے والا جہاز تھا اور انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی جہاز کے حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں لیکن اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ یہ دشمن کی فائرنگ کی وجہ سے ہوا ہے۔
       اس سے قبل کل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پشتون زبان میں ایک بیان کے دوران اعلان کیا ہے کہ امریکی قابضین کا نجی جہاز صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔(۔۔۔)
منگل 03 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 28 جنوری 2020ء شماره نمبر [15036]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]