اقوام متحدہ رف سے اپنے الیکٹرانک سرور ہیک کرنے کا اعتراف

ویانا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے پی)
ویانا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے پی)
TT

اقوام متحدہ رف سے اپنے الیکٹرانک سرور ہیک کرنے کا اعتراف

ویانا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے پی)
ویانا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے پی)
         نیو ہیومینیٹرین نیوز ایجنسی کے انکشاف کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ متعدد بین الاقوامی ایجنسیوں کے الیکٹرانک سرورز کو حقیقت میں ہیک کر لیا گیا ہے لیکن انہوں نے زور دے کر یہ بھی کہا ہے کہ نقصانات کی بھرپائی کر لی گئی ہے اور ساتھ ہی اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ آئندہ حملوں کا خطرہ بدستور جاری رہ سکتا ہے۔
         نیو ہیومینیٹرین نیوز ایجنسی نے اقوام متحدہ کی ایک خفیہ داخلی رپورٹ کا انکشاف کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسے برقی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اسی کی وجہ سے گذشتہ موسم گرما میں جنیوا اور ویانا میں واقع اس کے دفاتر کے سرور کو ہیک کیا گیا تھا۔(۔۔۔)
جمعرات 05 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 30 جنوری 2020ء شماره نمبر [15038]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]