کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ کے بعد بین الاقوامی ہنگامی صورتحالhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2108896/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%AA%D8%A7%D8%AB%D8%B1-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%DB%81%D9%86%DA%AF%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84
کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ کے بعد بین الاقوامی ہنگامی صورتحال
اٹلی کے میلانو میں مائکرو بایوولوجی اور وائرالوجی کی لیبارٹری میں ایک اسکالر کو جانچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
واشنگٹن:«الشرق الأوسط»
TT
واشنگٹن:«الشرق الأوسط»
TT
کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ کے بعد بین الاقوامی ہنگامی صورتحال
اٹلی کے میلانو میں مائکرو بایوولوجی اور وائرالوجی کی لیبارٹری میں ایک اسکالر کو جانچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
عالمی ادارۂ صحت نے چین کے اندر ایک ہفتہ کے دوران نئے کورونا وائرس کے معاملات میں دس گنا اضافہ اور اسے 12 سے زیادہ ممالک میں پھیل جانے کے بعد بین الاقوامی ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔ تنظیم نے بین الاقوامی ہنگامی صورتحال کی تعریف اس طرح کی ہے کہ یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور یہ بیماری دوسرے ممالک کے لئے بھی خطرہ ہو سکتی ہے اور اس کے لئے باہمی کوشش کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارۂ صحت نے اس سے قبل بھی پوری دنیا سے اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے آگے بڑھنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ کل چین میں اس کے متاثرین کی تعداد 170 ہو چکی ہے اور کل کے دن کورونا سے ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے اور مجموعی طور پر چین میں اس وائرس کے واقعات 7800 سے تجاوز کر چکے ہیں۔(۔۔۔) جمعہ 06جمادی الآخر 1441 ہجرى - 31 جنوری 2020ء شماره نمبر [15039]
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)