لیبیا: بین الاقوامی کی طرف سے انتباہ اور ترکی کے خلاف فرانسیسی الزامات

قومی فوج کے ترجمان احمد المسماری کو دیکھا جا سکتا ہے
قومی فوج کے ترجمان احمد المسماری کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

لیبیا: بین الاقوامی کی طرف سے انتباہ اور ترکی کے خلاف فرانسیسی الزامات

قومی فوج کے ترجمان احمد المسماری کو دیکھا جا سکتا ہے
قومی فوج کے ترجمان احمد المسماری کو دیکھا جا سکتا ہے
        ایک فرانسیسی فوجی ذمہ دار نے اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی جہاز بردار "چارلس ڈی گول" نے پرسو لیبیا کے ساحل کے پاس ایک ترک فرگیٹ کو بکتر بند گاڑیاں لے جانے والے جہاز کو طرابلس کی طرف لے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔
        گذشتہ روز فرانسیسی پریس ایجنسی نے جس ذمہ دار کی بات نقل کی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز "پانا" نامی کارگو جہاز طرابلس کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے  جبکہ "میرین ٹریفک" ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ یہ جہاز کل جمعرات کے دن سسلی کے قریب سفر کر رہا تھا اور ہتھیاروں کی منتقلی کے انکشاف کے ساتھ ہی فرانس پر دباؤ اس دن بڑھ جائے گا جس دن صدر ایمانوئل میکرون نے وفاقی حکومت کی حمایت کے لئے لیبیا کے جنگجوؤں کو لے جانے والے ترک بحری جہاز بھیجنے کی مذمت کی تھی۔(۔۔۔)
جمعہ 06 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 31 جنوری 2020ء شماره نمبر [15039]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]