یمن میں امریکی حملہ کے دوران "القاعدہ" کے رہنما نشانہ پر

صنعا کی ایک گلی میں دو یمنی باشندے کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
صنعا کی ایک گلی میں دو یمنی باشندے کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

یمن میں امریکی حملہ کے دوران "القاعدہ" کے رہنما نشانہ پر

صنعا کی ایک گلی میں دو یمنی باشندے کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
صنعا کی ایک گلی میں دو یمنی باشندے کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
         نیو یارک ٹائم کے مطابق تین موجودہ اور سابقہ ​​امریکی عہدے داروں کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ 41 سال ریمی یمن کے ایک فضائی حملہ میں مارا گیا ہے اور مغربی اور عرب رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے رہنما قاسم الریمی کو کئی مہینوں تک فضائی کیمرہ کے ذریعہ پیچھا کرکے نشانہ بنایا گیا ہے لیکن ابھی ان کو عوامی اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے قابل اعتماد یقین دہانیوں کا انتظار ہے جبکہ العربیہ چینل نے یمنی ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ امریکی ڈرون حملے کے ذریعہ یمنی شہر مارب کے مشرق میں واقع وادعي عبيدہ ضلع میں الریمی کے گھر میں اس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
         امریکی فوجی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ان کو کسی حملے کے بارے میں آگاہی نہیں ہے جبکہ امریکی انٹیلیجنس (سی آئی اے) اور قومی سلامتی کونسل نے بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 07 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 01 فروری 2020ء شماره نمبر [15040]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]