چین سے باہر "کرونا" کی وجہ سے دوسری موت اور متاثر افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز

چین سے باہر "کرونا" کی وجہ سے دوسری موت  اور متاثر افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز
TT

چین سے باہر "کرونا" کی وجہ سے دوسری موت اور متاثر افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز

چین سے باہر "کرونا" کی وجہ سے دوسری موت  اور متاثر افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز
         گزشتہ روز فلپائن کے بعد ہانگ کانگ چین سے باہر دوسری جگہ بنی جہاں منتشر ہونے والی کورونا بیماری کی وجہ سے موت کا ایک واقعہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس بیماری سے متاثر افراد کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اموات کی تعداد 420 سے تجاوز کر گئی ہے۔
        چینی حکام نے ملک کے معاشی دار الحکومت شنگھائی سے قریب ہی علاقہ میں کل احتیاطی تدابیر اختیار کیا ہے اور صوبہ ہوبی کے ایک بڑے حصے پر صحت کی کاروائی کرنے کے بعد ووہان سے سیکڑوں کلومیٹر دور مشرقی صوبہ ژجیانگ کے تین شہروں میں نقل وحرکت کو محدود کرنے کے لئے نئے اقدامات کئے گئے ہیں اور ان شہروں میں سب سے آگے ہانگجو شہر ہے جو شنگھائی سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور ہے  اور اس کے علاوہ تائزہو اور وانزہو کے علاقے بھی ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 11 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 05 فروری 2020ء شماره نمبر [15044]

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]