مغربی شام کے شمال میں دو اہم سڑکوں کو آپس میں جوڑنے والے ادلب کے دیہی علاقوں میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر سراقب پر حکومت کی افواج نے کل رات حملہ کر دیا ہے۔
حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز سے ہی حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں حکومت کی فورسز نے اپنی پیشرفت کو جاری رکھا ہے اور اس فورسز نے گزشتہ جمعہ سے تقریبا 100 علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوگان نے گزشتہ روز دمشق کو فروری کے آخر تک کی مہلت دی تھی تاکہ وہ ادلب میں ترک مشاہداتی نکات سے پیچھے ہٹ جائے اور انہوں نے شمال مغربی شام میں جامع فوجی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی بھی دی تھی اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر شام کی سرکاری فوجیں فروری کے آخر تک ترک کنٹرول پوائنٹ کی لائنوں سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں تو ہم عمل کریں گے اور اگر ضروری ہوا تو ترک مسلح افواج فضائی اور زمینی دونوں راستہ اختیار کرے گی اور ادلب میں اگر ضروری ہوا تو فوجی آپریشن بھی کرے گی۔(۔۔۔)
جمعرات 12 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 06 فروری 2020ء شماره نمبر [15045]