علیحدگی کے پروپیگنڈہ میں اپنی کامیابی پر ٹرمپ کی خوشی

ٹرمپ کو گزشتہ روز ان کے بری ہونے کی خبر کو نشر کرنے والے اخبار "یو ایس اے ٹوڈے" کی ایک کاپی اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
ٹرمپ کو گزشتہ روز ان کے بری ہونے کی خبر کو نشر کرنے والے اخبار "یو ایس اے ٹوڈے" کی ایک کاپی اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

         گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی عہدہ کا غلط استعمال کرنے اور کانگریس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے دو الزامات سے کلین چٹ ملنے کے بعد ڈیموکریٹس کے خلاف ملنے والی اپنی کامیابی کا جشن منایا ہے۔
          ریپبلکن صدر نے یہ دعوی کیا کہ سینیٹ نے ان کی مذمت کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ انہوں نے "عبادت کے قومی دن " کی تقریبات کے دوران اس میگزین کو پیش کیا ہے جس کی سرخیوں میں ان کی بری ہونے کی بات کی گئی ہے اور انہوں نے اپنے ان دشمنوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جنھوں نے انہیں برباد کرنے کے لئے پوری کوشش کرلی اور ٹرمپ نے ان کاروائیوں کو ایک آزمائش کا نام دیا ہے۔
          ٹرمپ نے کہا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ میرا خاندان اور ہمارا شاندار ملک اور آپ کے صدر نے کچھ جھوٹے اور بدعنوان لوگوں کی وجہ سے بہت سی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے اور اس کے چند  گھنٹوں بعد ٹرمپ نے اپنی دفاعی ٹیم اور ریپبلکن قانون سازوں کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں منعقدہ اپنی کامیابی کی تقریب میں ایک لمبی تقریر کی ہے جس میں انہوں نے ڈیموکریٹس کے خلاف اپنی کامیابیون کا جشن منایا ہے اور انہوں نے اپنی تقریر میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سینیٹ کی طرف سے علیحدگی کے معاملہ کو ختم کرنے کا فیصلہ ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 13 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 07 فروری 2020ء شماره نمبر [15046]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]