سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے وعدہ سے کیا انکارکیا

سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے وعدہ سے کیا انکارکیا

جمعہ, 7 February, 2020 - 14:00
          گذشتہ پیر کو یوگنڈا میں خودمختاری کونسل کے صدر عبد الفتاح البرہان اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی طرف سے منعقدہ اجلاس کے سلسلہ میں سوڈان کے اندر رد عمل مسلسل ہوتے رہے ہیں اور اسرائیل نے اس وقت کہا تھا کہ دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مکمل طور سے معمول پر لانے کے لئے تعاون شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
         کل سوڈانی حکومت کے ترجمان وزیر ثقافت واطلاعات فیصل محمد صالح نے بیان کیا کہ یہ ملاقات برہان کی طرف سے ذاتی طور پر ہوئی ہے اور خود مختار کونسل کے صدر نے ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے یا قائم کرنے کے سلسلہ میں کوئی عہد یا وعدہ نہیں کیا ہے اور صالح نے مزید وضاحت کی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا معاملہ ایک محدود مینڈیٹ کے ساتھ عبوری حکومت کے اختیارات سے آگے ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 13 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 07 فروری 2020ء شماره نمبر [15046]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا