آج انقرہ میں روس اور ترکی کے درمیان نیا سوچی معاہدہ

گذشتہ روز بحیرہ اسود کے شہر روزا کھوٹر میں ہاکی کے ایک میچ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور بیلاروس کے الیگزینڈر لوکاشینکو کو حصہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز بحیرہ اسود کے شہر روزا کھوٹر میں ہاکی کے ایک میچ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور بیلاروس کے الیگزینڈر لوکاشینکو کو حصہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

         انقرہ جانے والا روسی وفد آج دونوں فریقوں کے درمیان سوچی سمجھوتہ کا ایک ترمیم شدہ ورژن ترکی کی طرف پیش کرے گا اور اس ورزن میں رابطے کی نئی لائنوں کا کھینچنا اور اعتدال پسندوں کو شمال مغربی شام میں شدت پسندوں سے الگ کرنا شامل ہے۔
         ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے کہا ہے کہ روسی وفد کے ساتھ کل یعنی آج ہفتہ کے دن ادلب کی صورتحال کے سلسلہ میں گفتگو ہوگی اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اب بھی وہاں کی صورتحال المناک ہے اور حکومت کے حملوں کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
         اسی سلسلہ میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ہم ترک ساتھیوں سے رابطے میں ہیں اور ان کے ساتھ ہمارے معاہدے ہیں اور ان میں ادلب کے کشیدگی نہ ہونے والے زون کے نظام کی وضاحت بھی ہے کیونکہ ہمارے ترک ساتھیوں نے شام کو آزاد کرانے کی تحریک کے دہشت گردوں سے مسلح حزب اختلاف کو الگ کرنے کا عہد کیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 14 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 08 فروری 2020ء شماره نمبر [15047]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]