تیونس نے اقوام متحدہ میں اپنے مندوب کو برخاست کردیا

تیونس نے اقوام متحدہ میں اپنے مندوب کو برخاست کردیا
TT

تیونس نے اقوام متحدہ میں اپنے مندوب کو برخاست کردیا

تیونس نے اقوام متحدہ میں اپنے مندوب کو برخاست کردیا
         تیونس نے اقوام متحدہ میں اپنے مستقل نمائندہ منصف بعتي کو تیونس اور انڈونیشیا کے اس مسودہ کی تیاری کے بعد برخاست کردیا ہے جو قابل افسوس ہے کیونکہ وہ امریکی امن منصوبہ جسے میڈیا میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین "صدی کا سودا" بتایا گیا ہے اس میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
        تیونس کی وزارت خارجہ نے کل فیس بک کے اپنے آفیشل پیج پر شائع ہونے والے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس نمائندہ کو برخواست کرنے کا فیصلہ صرف اور صرف پیشہ ورانہ تحفظات کی بنیاد پر کیا گیا ہے کیونکہ ان میں ناقص کارکردگی تھی اور بین الاقوامی برادری میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے اٹھائے گئے اہم امور کے سلسلہ میں وزارت کے ساتھ ہم آہنگی اور تعامل بالکل ہی نہیں تھا۔(۔۔۔)
ہفتہ 14 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 08 فروری 2020ء شماره نمبر [15047]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]