تھائی لینڈ کے قتل عام میں درجنوں ہلاک اور زخمی

فیس بک پر قتل عام مچانے والے کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
فیس بک پر قتل عام مچانے والے کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
TT

تھائی لینڈ کے قتل عام میں درجنوں ہلاک اور زخمی

فیس بک پر قتل عام مچانے والے کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
فیس بک پر قتل عام مچانے والے کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
         گزشتہ روز ایک تھائی فوج کی طرف سے کئے جانے والے قتل عام کے نتیجہ میں ملک کے شمال مشرقی شہر میں واقع ایک شاپنگ سینٹر، فوجی بیرک اور گلیوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
        تھائی وزارت دفاع کی ترجمان نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ایک فوجی نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نخون رتچاسیمہ شہر کے اندر کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور فوج کے ارکان نے ایک شاپنگ سینٹر میں گھس کر اس فوجی کی اندھا دھند فائرنگ سے بچانے کے لئے سیکڑوں افراد کو فرار ہونے میں مدد کی ہے اور ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس اور فوجی افراد نے مشترکہ آپریشن کیا ہے اور سیکڑوں لوگوں کو مال سے نکلنے کے سلسلہ میں مدد کی ہے۔۔ مرکز کے اندر باقی لوگوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے اور انہوں نے آخر میں یہ بتایا کہ مشتبہ بندوق بردار اب بھی ٹرمینل 21 مال کے اندر چھپا ہوا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 15 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 09 فروری 2020ء شماره نمبر [15048]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]