اسرائیل اقوام متحدہ سے ناراض اور پھر مطمئنhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2130131/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D9%86%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%B6-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D9%85%D8%B7%D9%85%D8%A6%D9%86
مغربی کنارے میں بات المقدس کے قریب مالی ایڈیمیم بستی کو دیکھا جا سکتا ہے (یف پی)
جنیوا:«الشرق الأوسط»
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
جنیوا:«الشرق الأوسط»
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
اسرائیل اقوام متحدہ سے ناراض اور پھر مطمئن
مغربی کنارے میں بات المقدس کے قریب مالی ایڈیمیم بستی کو دیکھا جا سکتا ہے (یف پی)
گزشتہ روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایک لمبی تاخیر کے بعد ان کمپنیوں کی ایک فہرست کا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کا مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاریوں کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں اور دفتر نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے 112 کمپنیوں کی نشاندہی کی ہے جن کے سلسلہ میں یہ بنیادیں موصول ہوئی ہیں کہ ان کے ان آباد کاریوں کے ساتھ تعلقات ہیں اور ان میں اسرائیل میں مقیم 94 کمپنیاں ہیں اور چھ دیگر ممالک میں 18 کمپنیاں ہیں۔ اس اقدام سے اسرائیل کو غصہ آیا اور اس کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کمپنیوں کی بلیک لسٹ کی اشاعت اسرائیل کو نقصان پہنچانے میں دلچسپی رکھنے والے ممالک اور تنظیموں کے ذریعہ ہونے والے دباؤ کا شرمناک ہتھیار ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کے تابع انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ نے کہا ہے کہ اس فہرست کو شائع کرنے کا مقصد عدالتی یا نیم عدالتی عمل کو تشکیل دینے کا ارادہ نہیں ہے اور اس بیان سے ایسا لگ رہا ہے کہ اس اقدام کو بائکاٹ کے ذریعہ کے طور پر استعمال کئے جانے کے سلسلہ میں اسرائیلی خدشات کے بعد یقین دہانی کرائی گئی ہے۔(۔۔۔) جمعرات 19جمادی الآخر 1441 ہجرى - 13 فروری 2020ء شماره نمبر [15052]
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]