ایک سیاحتی جہاز کورونا وائرس کا دوسرا سب سے بڑا مرکز بنا

ایک سیاحتی جہاز کورونا وائرس کا دوسرا سب سے بڑا مرکز بنا
TT

ایک سیاحتی جہاز کورونا وائرس کا دوسرا سب سے بڑا مرکز بنا

ایک سیاحتی جہاز کورونا وائرس کا دوسرا سب سے بڑا مرکز بنا
         سرزمین چین کے باہر جاپان کے ساحل پر ایک بحری جہاز بحری میں سب سے بڑے پیمانہ پر نئے کورونا وائرس کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور وہاں اس وائرس کے شکار ہونےو الوں کی تعداد بڑھ کر 174 تک پہنچ گئی ہے۔
         مشرق میں واقع یوکوہاما کے نزدیک صحتی تدابیر اختیار کئے جانے کے بعد "ڈائمنڈ پرنسس" کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل کل 39 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے اور ان میں صحتی تدابیر کے افسر بھی شامل ہیں۔
         جاپان کے وزیر صحت کاتسونوبو کاٹو نے کہا ہے کہ اس مرحلے میں ہم نے تصدیق کی ہے کہ جن افراد کو علاج کے لئے لے جایا گیا تھا ان میں سے 4 افراد سنگین حالت میں ہیں، یا تو سانس لینے والے نلی میں پریشانی ہے یا انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں کوئی پرابلم ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 19 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 13 فروری 2020ء شماره نمبر [15052]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]