سوڈان کے اسلام پسند بشیر حکومت سے دستبردار

سنہ 2014 میں ایک کانفرنس کے دوران البشیر اور الترابی اور ان کے مابین غازی صلاح العتبانی کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
سنہ 2014 میں ایک کانفرنس کے دوران البشیر اور الترابی اور ان کے مابین غازی صلاح العتبانی کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
TT

         برطرف سوڈانی صدر عمر البشیر کی حکمرانی کے خاتمے کے تقریبا ایک سال بعد ان کی حکومت کی ریڑھ کی ہڈي سمجھی جانے والی سیاسی اسلام تحریک کی طاقتیں ان سے الگ تھلگ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ انتقالی مرحلہ کو ناکام بنانے کی سازش کے سلسلہ میں ان کو الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
        "سالویشن ڈیکومیشنینگ کمیٹی" کی ترجمان "آزادی اور تبدیلی" تحریک کے رہنما  صلاح مناع نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا ہے کہ اسلام پسند اب بھی طاقت اور پیسہ کے ذرائع پر قابض ہیں بلکہ وہ اقتدار میں واپسی کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
        دوسری طرف ناراض اسلام پسند "اصلاح تحریک"کے سربراہ غازی صلاح الدین العتبانی نے اسلام پسند شیطانیت سے خبردار کیا ہے اور اگر ان کو "نفرت" کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ ان کی حکمرانی کے تجربہ کو ناکام بنا دیں گے۔(۔۔۔)
جمعرات 19 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 13 فروری 2020ء شماره نمبر [15052]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]