روس نے شامی باشندوں کو لیبیا میں لڑنے کے لئے بھیجا

روس نے شامی باشندوں کو لیبیا میں لڑنے کے لئے بھیجا

جمعہ, 14 February, 2020 - 08:15
لیبیا کے دار الحکومت کے بطاطا نامی علاقے میں گذشتہ روز نئی لڑائی کے بعد ایک مکان پر ہونے والی بمباری کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
         شامی حزب اختلاف کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوج نے دمشق کے مشرقی غوطہ میں واقع دوما سے نوجوانوں کی بھرتی شروع کر دی ہے اور ان میں سے کچھ کا تعلق "فرینڈز آف روس" کے نام سے جانے والی ایک تنظیم سے ہے اور انہیں فیلڈ مارشل خلیفہ خفتر کی سربراہی میں "نیشنل آرمی" کے ساتھ مل کر لیبیا میں لڑنے کے لئے بھیجا جائے گا۔
        "وائس آف دی کیپیٹل" نامی شامی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ روس نے 50 نوجوانوں کے ایک گروپ کا مطالبہ کیا ہے اور ہر جنگجو کی تنخواہ تین ماہ کے جنگی مشن کے ساتھ ماہانہ 800 ڈالر ہوگی اور روس کی طرف سے حاصل ہونے والے فوائد میں شام کی فوج میں لازمی خدمات سے بری ہونا ہے اور سیکیورٹی کے اہلکاروں کی طرف سے ان سے اس بارے سوال وجواب بھی نہیں ہوگا۔(۔۔۔)
جمعہ 20 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 14 فروری 2020ء شماره نمبر [15053]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا