علاوی حزب اختلاف کو نظرانداز کرنے والی حکومت کے لئے تیار

نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
TT

علاوی حزب اختلاف کو نظرانداز کرنے والی حکومت کے لئے تیار

نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی اپنی اس حکومت کو ووٹ دینے کے لئے پارلیمانی اجلاس کا انتظار کر رہے ہیں جس کے سلسلہ میں ان کے قریبی ساتھی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اس حکومت کے لئے امیدواروں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔
"الشرق الاوسط" کو دئے جانے والے ایک بیان میں پارلیمنٹ میں "بیارق الخیر" بلاک کے سربراہ اور نامزد صدر کے قریبی  محمد الخالدی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ہو چکی ہے اور پارلیمانی اجلاس مکمل ہونے کی صورت میں وہ کل (اتوار) سے ہی ووٹ ڈالنے کے لئے تیار ہے۔
الخالدی نے مزید کہا کہ علاوی نے مختلف پارٹیوں، جماعتوں اور تنظیموں کی 100 کے قریب شخصیات سے ملاقات کی ہے اور ان میں سے 22 وزراء کا انتخاب کیا ہے اور کچھ وزارتوں کے لئے کئی اختیارات یا متبادل موجود ہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ کوئی وزیر پارلیمنٹ کے سامنے مقبول نہ ہو۔(۔۔۔)
ہفتہ 21 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 15 فروری 2020ء شماره نمبر [15054]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]