علاوی حزب اختلاف کو نظرانداز کرنے والی حکومت کے لئے تیار https://urdu.aawsat.com/home/article/2133191/%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%88%DB%8C-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D9%84%D8%A7%D9%81-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1
علاوی حزب اختلاف کو نظرانداز کرنے والی حکومت کے لئے تیار
نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
بغداد: حمزہ مصطفی میونخ: "الشرق الاوسط"
TT
TT
علاوی حزب اختلاف کو نظرانداز کرنے والی حکومت کے لئے تیار
نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی اپنی اس حکومت کو ووٹ دینے کے لئے پارلیمانی اجلاس کا انتظار کر رہے ہیں جس کے سلسلہ میں ان کے قریبی ساتھی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اس حکومت کے لئے امیدواروں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔ "الشرق الاوسط" کو دئے جانے والے ایک بیان میں پارلیمنٹ میں "بیارق الخیر" بلاک کے سربراہ اور نامزد صدر کے قریبی محمد الخالدی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ہو چکی ہے اور پارلیمانی اجلاس مکمل ہونے کی صورت میں وہ کل (اتوار) سے ہی ووٹ ڈالنے کے لئے تیار ہے۔ الخالدی نے مزید کہا کہ علاوی نے مختلف پارٹیوں، جماعتوں اور تنظیموں کی 100 کے قریب شخصیات سے ملاقات کی ہے اور ان میں سے 22 وزراء کا انتخاب کیا ہے اور کچھ وزارتوں کے لئے کئی اختیارات یا متبادل موجود ہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ کوئی وزیر پارلیمنٹ کے سامنے مقبول نہ ہو۔(۔۔۔) ہفتہ 21جمادی الآخر 1441 ہجرى - 15 فروری 2020ء شماره نمبر [15054]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)