علاوی کی حکومت کی تشکیل سے قبل ہی اس کے سلسلہ میں بدعنوانی کے شبہات

علاوی کی حکومت کی تشکیل سے قبل ہی اس کے سلسلہ میں بدعنوانی کے شبہات
TT

علاوی کی حکومت کی تشکیل سے قبل ہی اس کے سلسلہ میں بدعنوانی کے شبہات

علاوی کی حکومت کی تشکیل سے قبل ہی اس کے سلسلہ میں بدعنوانی کے شبہات
ایک طرف لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ عراقی وزیر اعظم محمد علاوی آج اپنی حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں گے تو دوسری طرف ہائی جوڈیشل کونسل نے عہدے خریدنے کے الزامات اور تشکیل کے الزام میں ہونے والی بدعنوانی کے شبہات کے سلسلہ مین تحقیقات کے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہائی جوڈیشل کونسل کے ترجمان جج عبد الستار بیرقدار نے کہا ہے کہ ہائی جوڈیشل کونسل کے سربراہ نے ہدایت دی ہے کہ میڈیا میں نئی حکومت میں عہدوں کے سلسلہ میں سودے بازی کا دعوی کرنے والے افراد کو فوری طور پر طلب کیا جائے اور گزشتہ روز ایک بیان میں بیرقدار نے مزید کہا ہے کہ اگر یہ الزام غلط ہے تو حق کی خلاف ورزی کا اعلان کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
عراقی سیاستدان ابراہیم الصميدعي نے ٹیلی ویژن کے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ علاوی کی کابینہ میں ایک یا ایک سے زائد وزارتیں محفوظ رکھنے کے بدلے میں انہیں نامعلوم سیاسی قوتوں کی جانب سے لاکھوں ڈالر کی پیش کش کی گئی ہے اور الشرق الاوسط کو بیان دیتے ہوئے الصميدعي نے کہا ہے کہ جیسا میں نے سنا ہے اس کے مطابق وزارتوں کے خریداری کے معاہدے 100 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 22 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 16 فروری 2020ء شماره نمبر [15055]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]