حدیدہ میں حوثیوں کا بم سے لیس جہاز گرایا گیا

گزشتہ روز طرابلس کی بندرگاہ پر ہونے والے حملے کے بعد دھواں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز طرابلس کی بندرگاہ پر ہونے والے حملے کے بعد دھواں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز مشترکہ فوج نے حدیدہ کے الدریہمی شہر کے آسمان میں منڈلاتے ہوئے حوثیوں کے بم سے لیس جہاز کو گرا دیا ہے اور اس کے بعد شہر میں حوثی ملیشیاؤں کا ایک بڑا بھیڑ جمع ہو گیا ہے۔
مغربی ساحل کو آزاد کرانے کے لئے جاری آپریشن کے فوجی ترجمان وضاح الدبيش نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کہ مشترکہ فوج نے حوثی ملیشیاؤں کے اس حملے کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد الدریہمی میں شہریوں کے گھروں میں رکھے اپنے ممبروں کے محاصرہ کو ختم کرنا تھا اور انہوں نے مزید کہا کہ ملیشیاؤں نے مشترکہ مشاہداتی مقامات اور دیگر محوروں کے گرد 170 سے زیادہ سرنگیں اور خندقیں بنائیں ہیں۔
دریں اثنا یمن میں بھیجے گئے اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفتھ نے سلامتی کونسل کو عمان سے کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کے ذریعہ آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے "اسٹاکہولوم معاہدہ" کو خطرہ ہے اور گریفتھ نے مزید کہا کہ ہم یمن میں اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس کے سلسلہ میں ہمیں ایک طویل عرصے سے خوف تھا اور پچھلے مہینے کے دوران فوجی صورتحال تو مزید خراب ہوگئی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 25 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 19 فروری 2020ء شماره نمبر [15058]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]