پیر کے دن عراقی حکومت کے لئے اعتماد کا امتحان

کل نجف میں ایک مظاہرہ کے دوران عراقی خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل نجف میں ایک مظاہرہ کے دوران عراقی خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

پیر کے دن عراقی حکومت کے لئے اعتماد کا امتحان

کل نجف میں ایک مظاہرہ کے دوران عراقی خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل نجف میں ایک مظاہرہ کے دوران عراقی خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی نے پیر کے دن پارلیمنٹ سے اپنی حکومت پر ووٹ ڈالنے کے لئے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس میں اس بات کی بھی تصدیق ہے کہ اس سے قبل ایک سے زیادہ پارٹیوں کے تحفظات اور شرائط کی وجہ سے ان کی کوششوں کو تصادم کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ابھی اس سلسلہ میں ایک پیش رفت ہوئی ہے۔
علاوی نے گزشتہ روز عراقی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں متنبہ کیا تھا کہ حکومت کو اگے نا بڑھانے کا مطلب یہ ہے کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو اس موجودہ بحران کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جس سے عراق ابھی گزر رہا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی خاطر عراقیوں کی جنگ نے سیاسی قواعد کو تبدیل کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں ایک آزاد حکومت کی تشکیل ہوئی ہے اور انہوں نے اس بات کو بھی بیان کیا کہ اس حکومت سازی کا انتخاب اہلیت وصلاحیت رکھنے والوں کے ذریعہ ہوا ہے۔
زمینی سطح پر سیکڑوں خواتین تحریک کی حمایت کے لئے نجف میں ہونے والے ایک مظاہرہ میں نکلی ہیں اور انہوں نے مظاہرہ میں شرکت کے سلسلہ میں اپنے کردار اور اپنے حق پر زور دیا ہے۔ اور کارکنوں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ان خواتین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ میں انقلابی بننے کے لئے عراق میں پیدا ہوئی ہوں اور یہ نعرے بھی لگائے گئے کہ نہ امریکہ اور نہ ہی ایران چاہئے بہلکہ بغداد ہی بغداد چاہئے۔(۔۔۔)
جمعرات 26 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 20 فروری 2020ء شماره نمبر [15059]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]