خرطوم: چوری شدہ رقم کی وصولی اور "اخوان" کے خاتمے کے لئے 48 کمیٹیاں

محمد الفکی سلیمان
محمد الفکی سلیمان
TT

خرطوم: چوری شدہ رقم کی وصولی اور "اخوان" کے خاتمے کے لئے 48 کمیٹیاں

محمد الفکی سلیمان
محمد الفکی سلیمان
سوڈان میں حکمران خودمختار کونسل کے ممبر محمد الفکی سلیمان نے کہا کہ ان کے ملک میں عبوری حکام نے اخوان کے اس دفاعی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے 48 کمیٹیوں کی تشکیل دی ہے جسے 11 اپریل کو معزول کیا گیا تھا اور ان کمیٹیوں میں سے 13 کمیٹیاں گزشتہ حکومت کو ختم کرنے اور لوٹے ہوئے پیسوں اور املاک کی بحالی کے دائرۂ کار میں کام کریں گی اور 35 کمیٹیاں اٹارنی جنرل سے وابستہ  ہوں گی اور اہم معاملات کے سلسلہ میں کام کریں گی جیسے کہ پبلک سیکٹر کے اداروں کی خرید وفروخت کرنا ہے اور انہیں میں سوڈان ایئر ویز، بحری لائنیں، خرطوم یونیورسٹی کے اسکوائر اور نیل کے کنارے کی جائداد شامل ہیں۔
سابقہ نظام کو ختم کرنے کی کمیٹی کے وائس چیئرمین سلیمان نے "الشرق الاوسط" کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کمیٹی نے خرطوم کے محلوں کے کچھ جائیدادوں کو برآمد کی ہے اور اسی طرح تحلیل شدہ نیشنل کانگریس پارٹی کے زیادہ تر صدر دفاتر کو بھی حاصل کیا گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ایسا وزیر ملا جس کے پاس 400 جائیدادیں ہیں، ایک اور اہلکار جس کے پاس 300 ہاؤسنگ یونٹ ہیں اور ایک تیسرا اہلکار ہے جس کے پاس 100 ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات 26 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 20 فروری 2020ء شماره نمبر [15059]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]