کارلوس نے بوتفلیقہ کو دمشق میں اپنی ذاتی پستول دی

کارلوس نے بوتفلیقہ کو دمشق میں اپنی ذاتی پستول دی
TT

کارلوس نے بوتفلیقہ کو دمشق میں اپنی ذاتی پستول دی

کارلوس نے بوتفلیقہ کو دمشق میں اپنی ذاتی پستول دی
فرانس میں شائع ہونے والی ایک نئی کتاب میں جزائر کے سابق صدر عبد العزيز بوتفليقہ کی زندگی کے بہت سے نامعلوم پہلوؤں کو بیان کیا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ایک ایسی دوستی کے وجود کا انکشاف پہلی بار ہوا ہے جس کا تعلق گذشتہ صدی کی اسی کی دہائی میں دمشق میں قیام کے دوران ایک عالمی دہشت گرد "کارلوس" سے ہے اور کارلوس نے اس موقع پر وتفليقہ کو اپنا ذاتی پستول دیا تھا۔
بوتفلیکا کے بارے میں یہ معلومات 398 صفحات پر مشتمل ایک کتاب میں آئی ہے  جس میں جزائر کے ایک صحافی فريد عليلات نے ایک مشہور انقلاب کے بعد گزشتہ سال حکومت سے الگ ہونے والے سابق صدر کی "خفیہ کہانی" سنائی ہے اور اسی کہانی نے انہیں پانچویں صدارتی کے لئے جزائر میں اقتدار میں آنے سے روکا تھا اور اس کتاب کو فرانس میں "دار روشيه" نامی پبلیکیشن نے شائع کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 26 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 20 فروری 2020ء شماره نمبر [15059]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]