سیسی کے ذریعہ افریقی فٹبال چیمپئن شپ 2019 کا آغاز

کل قاہرہ میں افریقی ولڈ کپ کے افتتاح کے دوران صدر عبد الفتاح السیسی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل قاہرہ میں افریقی ولڈ کپ کے افتتاح کے دوران صدر عبد الفتاح السیسی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

      مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے کل جمعہ کے دن سے مصر کے اندر شروع ہونے والے افریقی فٹبال چیمپئن شپ  2019 کا آغاز کیا ہے اور یہ کھیل 19 جولائی تک سخت سیکیودٹی میں جاری رہے گا۔

     قاہرہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں زمبابوے اور مصر کے درمیان ہونے والے افتتاحی کھیل میں کافی بھیڑ دیکھا گيا ہے اور اس میچ میں افریقہ اور دنیا کے خصوصی مہمان بھی موجود ہیں اور ان میں سرفہرست صدر سیسی، بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن کے صدر سوئس جیانی، افریقی یونین کے صدر احمد احمد، مصری وزیر ا‏عظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی اور مصری کھیل کے وزیر أشرف صبحي ہیں۔

     صدر سیسی نے اپنی افتتاحی گفتگو میں کہا وہ اپنے افریقی مہمانوں سے خوش ہیں اور وہ تمام لوگوں کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 18 شوال المکرم 1440 ہجری – 22 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14816

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]