کورونا سے ایرانی پریشان اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے اقدامات

کورونا سے ایرانی پریشان اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے اقدامات

جمعہ, 21 February, 2020 - 11:30
کل "نیو کورونا" کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاط کے طور پر نجف ہوائی اڈے پر مسافروں کی جانچنے کی منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

گزشتہ روز ایران نے اعلان کیا ہے کہ قم شہر میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے دو افراد کی ہلاکت ہو گئی ہے اس کے بعد اس وائرس سے دیگر 3 افراد کے متاثر ہونے کی دریافت کی وجہ سے شہریوں میں ایک بڑی الجھن پھیل گئی ہے۔ اگرچہ اس شہر میں حکام نے وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں لیکن ایرانی صوبوں نے اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے فوری کوشش کی ہے کہ وہ اس وبا سے پاک ہیں۔


ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ تجزیہ کاروں نے قم میں دو افراد اور اراک میں ایک شخص کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے  اور اس طرح ایران میں تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ اس وبا کے پھیلنے سے بچنے کی کوشش میں قم کے گورنر نے تمام اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں چھٹی کرنے کا اعلان کیا ہے اور سرکاری ایجنسی "آئی ایس این اے" نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک کے محکمۂ صحت کے حکام نے شہر قم میں ہونے والے تمام مذہبی اجتماعات کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


عراقی خبر رساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق عراقی وزارت ٹرانسپورٹ نے عراقی ایئر ویز کمپنی کی ایران سے عراق اور عراق سے ایران جانے والی تمام پروازوں کو کل سے اگلی اطلاع تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)


جمعہ 27 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 21 فروری 2020ء شماره نمبر [15060]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا