کمیٹی نے مشرقی خطے میں جافورہ نامی اس بڑے فیلڈ کو ترقی دینے کے منصوبوں کا جائزہ لیا ہے جو ملک کا سب سے بڑا غیر منسلک اور غیر روایتی گیس فیلڈ ہے اور اس کے علاوہ اس کے یہاں گیس کے غیر معمولی ذخیرہ کا اندازہ ہوا ہے جس کا تخمینہ تقریبا 200 کھرب مکعب فٹ ہے اور اس کی وجہ سے سعودی عرب ایک اہم گیس پیدا کرنے والے اور ایک سب سے بڑے توانائی پیدا کرنے والے ملک میں تبدیل ہو جائے گا اور اس طرح وہ دنیا میں بین الاقوامی سطح پر معیشت کو مستحکم کرنے کے سلسلہ میں ایک اہم اور اسٹریٹجک کردا رادا کر سکتا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے ہدایت کی ہے کہ وژن 2030 کے مطابق غیر معمولی نمو کی شرح کو برقرار رکھنے کے لئے صنعت، بجلی، پانی کی صفائی اور کان کنی وغیرہ کے مقامی شعبوں کے لئے گیس اور اس کی پیداوا کو ترجیح دی جائے گی۔(۔۔۔)
ہفتہ 28 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 22 فروری 2020ء شماره نمبر [15061]