ریاض: حوثی بیلسٹک میزائل نس روکا گیا

تعز میں حوثیوں کے بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کو برباد کرنے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
تعز میں حوثیوں کے بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کو برباد کرنے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
TT

یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق کل سعودی عرب ایئر ڈیفنس فورسز نے حوثیوں کی جانب سے سعودی شہروں کی طرف فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ وبرباد کیا ہے۔
المالکی نے کہا کہ سعودی دفاع کے ذریعہ روکے جانے والے میزائلوں کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے شہروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے چھوڑا گیا تھا اور یہ کاروائی بین الاقوامی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
المالکی نے بتایا کہ صنعا حوثی میلیشیاؤں کے ذریعہ سعودی عرب کی سرزمین کی طرف بیلسٹک میزائل چھوڑے جانے، اسے جمع کرنے اور اسے مرکب کرنے کا ایک مقام بن گیا ہے اور مشترکہ اتحادی فوج کی قیادت نے بیلسٹک میزائل، ڈرون، بکتر بند کشتیوں اور ریموٹ کنٹرول والی کشتیوں کا استعمال کرکے حوثی میلیشیاؤں کی طرف سے ہونے والی خلاف ورزیوں سے نمٹنے میں انتہائی پابندی اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا۔(۔۔۔)
ہفتہ 28 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 22 فروری 2020ء شماره نمبر [15061]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]