سعودی عرب اور فرانس کی طرف سے لبنان کی حمایت کی تصدیق

ریاض میں کل گروپ آف ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکرس کے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)

TT

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لو میر نے گزشتہ روز ریاض میں "گروپ آف ٹوئنٹی" میں فنانس ذمہ داروں کے کام کے اختتام کے بعد اپنے ممالک کی طرف سے لبنان کو ملنے والی حمایت کی تصدیق صحافیوں سے کی ہے۔
وزیر الجدعان نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ سعودی عرب اقتصادی اصلاحات کی بنیاد پر لبنان کی کسی بھی حمایت کو مربوط کرنے کے لئے دوسرے ممالک سے رابطے میں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ مملکت لبنان اور لبنانی عوام کی حمایت کرتا ہے اور ان کی حمایت کرتا رہے گا۔
اسی سلسلہ میں لو میر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فرانس دو طرفہ یا کثیر جہتی فریم ورک میں لبنان کی مالی مدد کرنے کے لئے تیار ہے اور انہوں نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس لبنان کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور ماضی میں ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہی ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ اگر لبنان کسی قسم کی مدد کی درخواست کیا تو فرانس حاضر ہوگا۔(۔۔۔)
پیر 30 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 24 فروری 2020ء شماره نمبر [15063]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]