کورونا وائرس عرب اور یوروپی ممالک تک جا پہنچا

کورونا وائرس عرب اور یوروپی ممالک تک جا پہنچا

بدھ, 26 February, 2020 - 10:00
گزشتہ روز شہر نجف کے دورے کے دوران ایک عراقی خاندان کے افراد کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز کی خبر کے مطابق سرکاری طور پر کہے جانے والے "کوویڈ ۔19" نامی نئے کورونا وائرس کا پھیلاؤ یورپی اور عرب ممالک تک ہو گیا ہے۔
اٹلی، اسپین، آسٹریا، کروشیا، فرانس ، سوئٹزرلینڈ اور جزائر نے گزشتہ روز اس وائرس سے لوگوں کے متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ خلیجی ممالک میں اس انفیکشن سے متاثر ہونے کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے اور ان میں سے اکثریت ایران سے ہی آئی ہوئی ہے۔
یوروپی اور عرب ممالک نے ان ممالک سے آنے والوں کے لئے متعدد اقدامات کرنے پر زور دیا ہے جہاں یہ بیماری پھیلی ہوئی ہے اور یاد رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے ابھی تک اسے "عالمی وبا" قرار نہیں دیا ہے۔
بحرین نے 21 افراد کے متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے جن میں سے 6 سعودی عرب کی وہ خواتین ہیں جو متحدہ عرب امارات میں دبئی یا شارجہ کے راستے ہوئے ایران سے واپسی آئی ہیں اور اسی وجہ سے بحرین نے دو ہفتوں تک اسکولوں کی تعلیم معطل کرنے اور اپنے شہریوں کو آئندہ اطلاع تک ایران جانے سے روکنے کا اعلان کیا ہے۔
جزائر میں سرکاری ٹیلی ویژن نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ پہلا متاثر وہ اطالوی شخص ہے جو ملک پہنچا ہے اور اسے چانچ کے لئے روکا گیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 02 رجب المرجب 1441 ہجرى - 26 فروری 2020ء شماره نمبر [15067]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا