ترکی اور روس مذاکرات سے قبل ادلب میں لڑائیاں شروع

ترکی اور روس مذاکرات سے قبل ادلب میں لڑائیاں شروع

بدھ, 26 February, 2020 - 10:45
کل نیرب میں حملوں کے بعد سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
شمال مغربی شام کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے طے شدہ روسی ترک اجلاسوں سے قبل ادلب دیہی علاقوں میں گزشتہ روز روسی طیاروں کی حمایت میں شامی حکومت کی افواج اور ترک فوج کے وفادار اپوزیشن دھڑوں کے مابین لڑائیاں شدت اختیار کر چکی ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ شام کے ادلب میں ہونے والے تنازعہ سے نمٹنے کے لئے روس، فرانس اور جرمنی کے ساتھ 5 مارچ کو مجوزہ چار طرفہ سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لئے ابھی تک کوئی مکمل معاہدہ نہیں ہوا ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ اسی دن اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں لیکن روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے ادلب میں حملے کو روکنے کے مطالبات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔(۔۔۔)
بدھ 02 رجب المرجب 1441 ہجرى - 26 فروری 2020ء شماره نمبر [15067]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا