علاوی کو "خفیہ ووٹ" سے حکومت کو گرائے جانے کا خدشہ

گزشتہ روز بغداد کے تحریر اسکوائر میں "کرونا" سے حفاظت کے لئے ماسک پہنے کر مظاہرہ کرتی ہوئیں خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز بغداد کے تحریر اسکوائر میں "کرونا" سے حفاظت کے لئے ماسک پہنے کر مظاہرہ کرتی ہوئیں خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے طے شدہ کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں ان کی حکومت گرا دی جائے گی۔
علاوی نے اپنے آفیشل پیج "فیس بک" پر لکھا ہے کہ مجھے سننے کو ملا ہے کہ چوریوں کو جاری رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے حکومت کی منظوری کو ناکام بنانے کا منصوبہ کیا گیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ منصوبہ نائبوں کو بھاری رقوم کی ادائیگی اور ووٹ کو خفیہ بنانے پر مشتمل ہے۔
اگرچہ کردوں نے علاوی کی نامزدگی کے بارے میں اپنی حتمی پوزیشن کا اعلان نہیں کیا ہے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلوسی کی سربراہی میں عراقی فورسز کے اتحاد نے علاوی کو ذمہ دار بنائے جانے کے سلسلہ میں اپنے انکار کا اعلان کیا ہے اور کل ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اعتماد حاصل کرنے کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔(۔۔۔)
بدھ 02 رجب المرجب 1441 ہجرى - 26 فروری 2020ء شماره نمبر [15067]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]