الشرق الاوسط کے ساتھ موریطانیہ کے صدر کی گفتگو: ہماری ترجیحات غربت کو ختم کرنا ہے

الشرق الاوسط کے ساتھ موریطانیہ کے صدر کی گفتگو: ہماری ترجیحات غربت کو ختم کرنا ہے
TT

الشرق الاوسط کے ساتھ موریطانیہ کے صدر کی گفتگو: ہماری ترجیحات غربت کو ختم کرنا ہے

الشرق الاوسط کے ساتھ موریطانیہ کے صدر کی گفتگو: ہماری ترجیحات غربت کو ختم کرنا ہے
موریطانیہ  کے صدر محمد ولد الشيخ الغزواني نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے تعلیمی نظام میں اصلاحات، ایک مضبوط اور موثر معیشت کی تشکیل کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے مابین گفت وشنید کی ثقافت کو مستحکم کرنے کا کام کیا ہے اور اس کے علاوہ غربت، اخراج اور پسماندگی کا مقابلہ کرنے کو اولین ترجیح بنایا ہے۔
الغزوانی نے ریاض میں الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے موجودہ سعودی عرب دورے کا مقصد مشترکہ تشویش کے مختلف ہنگامی امور پر سعودی قیادت کے ساتھ مشورہ کرنا ہے۔
موریطانیہ  کے صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا مملکت کا دورہ دونوں ممالک کے مابین اخوت، دوستی اور تعاون کے فریم ورک کے اندر ہوا ہے کیونکہ ہمارے دونوں عوام کے مابین کے تعلقات تاریخ کی جڑوں سے مربوط ہیں ، کیوںکہ (الشناقطہ) کا تعلق حرمین شریفین کی سرزمین سے مشہور ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 04 رجب المرجب 1441 ہجرى - 28 فروری 2020ء شماره نمبر [15067]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]