واشنگٹن اور طالبان کا معاہدہ امریکہ کی طویل ترین جنگ کے خاتمہ کی طرف ایک قدم

واشنگٹن اور طالبان کا معاہدہ امریکہ کی طویل ترین جنگ کے خاتمہ کی طرف ایک قدم

اتوار, 1 March, 2020 - 14:15
کل دوحہ میں امن معاہدہ کی کامیابی کے بعد افغانستان میں امریکی مندوب زلمای خلیل زاد اور طالبان وفد کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز قطری دار الحکومت دوحہ میں امریکہ نے طالبان کی تحریک کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیا ہے  جس سے امریکہ اپنی طویل ترین جنگوں سے آہستہ آہستہ انخلا کی راہ ہموار کرے گا۔
اس معاہدہ میں 14 ماہ کے اندر اندر امریکی اور نیٹو افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ 18 سالہ جنگ کے خاتمے کی سمت ایک نیا اقدام ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا فورا شروع ہوجائے گا اور جب ان سے امریکی افواج کے بتدریج انخلا کے آغاز کی تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج یہ فوری طور پر شروع ہوجائے گا۔(۔۔۔)
اتوار 07 رجب المرجب 1441 ہجرى - 01 مارچ 2020ء شماره نمبر [15069]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا