"کوویڈ 19" وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عالمی "کرفیو" کا خطرہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2157281/%DA%A9%D9%88%D9%88%DB%8C%DA%88-19-%D9%88%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%DA%BE%DB%8C%D9%84%D8%A7%D8%A4-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%81%DB%8C%D9%88-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%B7%D8%B1%DB%81
"کوویڈ 19" وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عالمی "کرفیو" کا خطرہ
حفاظتی لباس میں ملبوس جنوبی کوریائی فوجیوں کو کورونا وائرس سے متاثر ڈیگو میں ایک ٹرین اسٹیشن کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لندن: «الشرق الاوسط»
TT
TT
"کوویڈ 19" وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عالمی "کرفیو" کا خطرہ
حفاظتی لباس میں ملبوس جنوبی کوریائی فوجیوں کو کورونا وائرس سے متاثر ڈیگو میں ایک ٹرین اسٹیشن کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عالمی طور پر "کوویڈ 19" کے نام سے جانے والے کورونا وائرس کے متاثرین، اموات کی تعداد اور اس کے جغرافیائی پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چند ممالک نے اپنے شہریوں کی نقل وحرکت پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے سلسلہ میں تیزی دکھائی ہے جس کی وجہ سے عالمی "کرفیو" کا خطرہ لاحق ہے۔ چین میں دسمبر کے آخر میں 79 ہزار سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کی خبر ہے جن میں سے 2835 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ باقی دنیا میں یہ وائرس لگ بھگ 60 ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے اور قطر نے پہلے واقعہ کے طور پر ایران سے واپس آنے والے ایک شخص کے متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ عراق اور لبنان میں نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور ایران میں حکام نے نو افراد کی موت ہونے کے واقعہ کو ریکارڈ کیا ہے اور اس طرح حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ہلاکتوں میں 43 افراد کی موت کی حبر ہے اور 593 افراد کے متاثر ہونے کی خبر ہے اور حکومت نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔(۔۔۔) اتوار 07رجب المرجب 1441 ہجرى - 01 مارچ 2020ء شماره نمبر [15069]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)