اتحادی حملہ میں حوثی انقلاب کی دوسری اہم قیادت ہلاک

اتحادیوں کی جانب سے نشر کردہ ویڈیو کی ایک تصویر جس میں فضا سے کی جانے والی بمباری کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے ۔۔۔ فریم فوٹو میں صمادکو  ماہ کے آغاز میں اپنے حامیوں سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے ("الشرق الاوسط")

TT

کل یقین دہانی کی گئی ہے کہ گزشتہ جمعرات کو یمن کے گورنریٹ حدیدہ میں یمن کی قانونی حکومت کے حمایتی اتحاد کے طیاروں کی بمباری میں حوثی انقلابی جماعت کی دوسری اہم قیادت صالح صماد ہلاک ہو گئے ہیں۔ (۔۔۔)
      صماد کا شمار یمن کی قانونی حکومت کے حمایتی اتحاد کی خطرناک ترین 40 مطلوبہ افراد کی فہرست میں عبد الملک کے بعد دوسرے نمبر پر مطلوبہ شخص کے طور پر تھا، جبکہ اس فہرست میں دہشت گرد حوثی جماعت میں دہشت گردی کی سرگرمیوں اور کاروائی میں ملوث قیادتیں اور ذمہ دار عناصر شامل ہیں، اور اتحادیوں نے اس میں شامل افراد کی گرفتاری کے لئے کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے والے کے لئے 20 ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا۔
      دریں اثنا، کل حوثی ملیشیاؤں کی طرف سے یمن کی سرزمین سے جنوبی سعودی عرب کے شہر جازان کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو یمن میں قانونی حکومت کے حمایتی اتحاد کے ماتحت فضائی دفاع نے بلا کسی نقصان کے مار گرایا ہے۔
 
منگل – 8 شعبان 1439 ہجری – 24 اپریل 2018ء شمارہ نمبر:  [ 14392]

امید کی دس کلیدیں

امید کی دس کلیدیں
TT

امید کی دس کلیدیں

امید کی دس کلیدیں
حال ہی میں "عرب ثقافتی مرکز" کے ذریعہ کیتھرین ٹیسٹا کی لکھی ہوئی کتاب "چلو امید قائم کریں!: آپ کی روز مرہ زندگی میں خوشی لانے کی دس کلیدیں" کا عربی ترجمہ شائع ہوا ہے اور اس کا ترجمہ شامی مصنف مان ایکیل نے کیا ہے۔

کتاب کے سرورق پر لکھا ہوا ہے کہ "ہم ہمیشہ بالکل مختلف زندگی کے ایک فیصلہ کی دوری پر رہتے ہیں اور میرے پاس ہمت نہیں ہے یہ ایک ایسا جملہ ہے جسے کیتھرین ٹیسٹا بار بار سننا نہیں چاہتے ہیں، خواہ آپ کا مقصد جو بھی ہو، خواہ وہ نیا معاملہ ہو، پیشہ ورانہ تبدیلی ہو یا کوئی نیا منصوبہ ہو، اپنے خوف پر قابو پالیں اور اپنے آپ پر اعتماد کریں۔ کلید؟ امید یہ کسی بھی عمل اور زندگی میں کسی بھی پیشرفت کی اساس ہے۔

عظیم معنی پر مشتمل یہ چھوٹی سی کتاب اپنے اندر اچھے مشورے سموئے ہوئے ہے اور اس میں ٹھوس مثالوں اور مثبت جملے بھی ہیں جو واقعی خوشی کی بات ہے اور یہ کتاب ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اچھے مشورے پیش کرتی ہے اور ہمیں آگے بڑھنے اور ان کو عملی جامہ پہنانے کی کلیدیں فراہم کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ برے سے برے حال میں بھی کوشش کریں؛ کیونکہ یہ کام مفید ہے۔

کیتھرین ٹیسٹا ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں  اور ان کی کتاب "آئیں! پر امید ہوں!" فرانس میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے جہاں اس کی ایک لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں اور آج وہ ایک رہنماء اور ٹرینر کے طور پر دنیا کا سیر کر رہی ہیں، پیرس سے نیو یارک جاکر امید پر مبنی کانفرنسوں میں شرکت کر رہی ہیں۔

بدھ 27 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 20 مئی 2020ء شماره نمبر [15149]